سوال:
السلام علیکم، حضرت ! سوال یہ ہے کہ نماز میں کندھا کھلا رہے تو نماز ہو جائیگی یا نہیں؟
جواب: نماز میں کندھے کھلے رہنے سے نماز ہوجاتی ہے، البتہ بلا عذر نماز میں کندھے کھلے رکھنا خلافِ ادب اور مکروہ تنزیہی ہے۔
واضح رہے کہ یہ حکم مرد کے لیے ہے، عورت کا کندھا اگر ایک رکن کی مقدار یعنی تین مرتبہ سبحان اللہ کہنے کے بقدر کھلا رہے، تو عورت کی نماز فاسد ہوجائیگی۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی