سوال:
میرے دو سوالات ہیں، سوال (١): ایک خاتون جن کی عمر زیادہ ہے، ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ سجدہ زمین پر نہ کریں، وہ قیام آرام سے کر لیتیں ہیں، مگر رکوع اور سجدے میں گھٹنوں کی وجہ سے تکلیف ہوتی ہے تو کیا ان کا سجدہ نہ کرنا صحیح ہے؟
سوال (٢): انہیں خاتون کو سردی کے موسم میں وضو کرتے وقت اور بعد میں ٹھنڈ لگ جاتی ہے تو کیا تیمم کی گنجائش ہے؟
جواب: (۱)واضح ہو کہ اگر مذکورہ خاتون قیام کرسکتی ہوں اور رکوع سجدے کرنے پر قادر نہ ہوںتو اس صورت میں قیام کھڑے ہو کر ہی کریں، باقی رکوع اور سجدہ زمین یا کرسی پر بیٹھ کر ادا کر لیں۔
(۲) مذکورہ خاتون کو اگر ٹھنڈا پانی نقصان دیتا ہو تو پانی گرم کرکے وضو کرلیں اور اگر گرم پانی سے بھی کسی مرض کے پیش آنے کا یا موجود مرض کے بڑھنے کا غالب گمان یا یقین ہو تو پھر اس صورت میں تیمم کرنے کی گنجائش ہے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی