resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: امام کی اقتداء میں ایک سجدہ چھوٹ گیا(3198-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! ایک امام صاحب نماز پڑھا رہے تھے، چوتھی رکعت میں وہ آہستہ آواز سے تکبیر کہتے ہوئے دوسرے سجدہ میں چلے گئے، اور ان کی آواز مقتدیوں کو نہیں آئی تو پیچھے مقتدیوں کو پتہ نہ چلا اور انہوں نے دوسرا سجدہ نہیں کیا، سلام پھیرنے کے بعد لوگوں نے کہا کہ ایک سجدہ ہم سے رہ گیا ہے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ جن لوگوں کا امام کے پیچھے ایک سجدہ رہ گیا تھا ان کی نماز ہوئی یا نہیں؟

جواب: پوچھی گئی صورت میں امام کے پیچھے جن مقتدیوں کا سجدہ رہ گیا تھا، وہ اگر نماز کے دوران یاد آنے پر خود سے سجدہ کرکے امام کے ساتھ نماز میں شامل ہوجاتے تو ان کی نماز درست ہوجاتی، لیکن اگر مقتدیوں نے سجدہ کیا ہی نہیں، اور امام نے سلام پھیر دیا تو ایسی صورت میں جن مقتدیوں کا سجدہ رہ گیا، ان مقتدیوں کی نماز نہیں ہوئی، اس کا اعادہ لازم ہے، البتہ امام اور سجدہ کرنے والے مقتدیوں کی نماز ادا ہو گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفتاوی الھندیۃ: (الفصل السابع فی المسبوق و اللاحق، 92/1، ط: زکریا)
إذا کبر مع الإمام ثم نام حتی صلی الإمام رکعۃً ثم انتبہ، فإنہ یصلي الرکعۃ الأولیٰ، وإن کان الإمام یصلي الرکعۃ الثانیۃ۔ ولو لم یشتغل بقضاء ما سبقہ الإمام؛ و لکن یتابع الإمام أولاً ثم قضیٰ ما سبقہ الإمام بعد تسلیم الإمام جازت صلوتہ عندنا۔

و فیھا ایضا: (127/1)
ومنہا رعایۃ الترتیب في فعل مکرر فلو ترک سجدۃ من رکعۃ فتذکرہا في آخر الصلوۃ سجدہا وسجد للسہو لترک الترتیب فیہ، ولیس علیہ إعادۃ ماقبلہا۔

و فیھا ایضا: (70/1)
السجود الثاني فرض کالأول بإجماع الأمۃ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Imam ki Iqtida mein aik Sajdah choot gaya, main, ek, sijdah, Missed a sajdah while following Imam, A prostration was missed behind the Imam

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)