سوال:
مفتی صاحب! میں آپ کو سوال کے ساتھ منسلک اسپائیڈر مین کی تصویر والی ٹی شرٹ کی تصویر بھیج رہی ہوں۔ آپ مجھے یہ بتائیں کہ کیا یہ تصویر حرام تصویر میں شامل ہوگی؟
جواب: بھیجی گئی شرٹ پر ایک انسان (جس کے جسم پر اسپائیڈر مین (Spider Man) کا ماسک چڑھایا گیا ہے) کی تصویر ہے، جس میں اگرچہ ناک اور کان واضح نہیں، مگر ماسک کے پیچھے چہرے اور اس کے خدوخال نمایاں ہیں، اس لیے یہ تصویر شرٹ پر بنانے سے احتراز کرنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن أبي داود: (رقم الحديث: 227، ط: مؤسسة الرسالة)
حدثنا حفص بن عمر، حدثنا شعبة، عن علي بن مدرك، عن أبي زرعة بن عمرو بن جرير، عن عبد الله بن نجي، عن أبيه عن علي، عن النبي - صلى الله عليه وسلم - قال: "لا تدخل الملائكة بيتا فيه صورة ولا كلب ولا جنب".
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی