resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: مستورات کی جماعت کے اکرام کے لیے دی گئی رقم سے تیار کردہ کھانے میں گھر والوں کی شرکت کا حکم (32269-No)

سوال: ہمارے گھر میں مستورات کی جماعت آئی، میرے ایک قریبی رشتہ دار نے کچھ پیسے ان کے اکرام کے لیے دیے، ان پیسوں سے میں ان کے لیے پھل فروٹ لایا، کیا ہمارے گھر کی مستورات اور بچے اس کھانے اور پھل فروٹ کو شرعاً کھاسکتے ہیں؟

جواب: مذکورہ صورت میں اگر آپ کے رشتہ دار نے صراحتاً یا دلالتاً جماعت کے علاوہ آپ کے اہلِ خانہ کو بھی اس کھانے میں شامل کرنے کی اجازت دی ہو یا انہوں نے وہ رقم آپ کو مالک بنا کر دی ہو تو ایسی صورت میں گھر کی مستورات اور بچّے بھی اس کھانے اور پھل فروٹ میں شریک ہو سکتے ہیں۔
لیکن اگر انہوں نے محض آپ کو وکیل بنایا ہو اور رقم خاص طور پر صرف جماعت کے اکرام کے لیے دی ہو تو پھر وہ کھانا جماعت کے لیے مخصوص ہوگا اور گھر والوں کا اس میں شریک ہونا شرعاً جائز نہیں ہوگا۔
نوٹ: مستورات کی جماعت کے لیے جو کھانا اہل خانہ کے حوالہ کیا جاتا ہے، اس میں عموماً کبھی بھی کوئی گھر والوں کے شریک ہونے پر اعتراض یا نکیر نہیں کرتا، لہذا اکرام کرنے والوں کی طرف سے دلالتاً گھر والوں کو بھی عموماً کھانے کی اجازت ہوتی ہے، البتہ پھر بھی اگر کبھی کوئی خاص یہ کہہ کر اکرام کرے کہ یہ کھانا صرف جماعت والوں کے لیے ہے، نہ کہ کسی اور کے لیے تو اس صورت میں اس کھانے میں کوئی اور شریک نہیں ہوسکتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مجلة الأحكام العدلية: (اﻹﺫﻥ ﺩﻻﻟﺔ كاﻹﺫﻥ ﺻﺮاﺣﺔ،146/1،ط:كارخانه تجارت كتب آرام باغ كراتشي)
(اﻟﻤﺎﺩﺓ 772) اﻹﺫﻥ ﺩﻻﻟﺔ كاﻹﺫﻥ ﺻﺮاﺣﺔ. ﺑﻴﺪ ﺃﻧﻪ ﻋﻨﺪ ﻭﺟﻮﺩ اﻟﻨﻬﻲ ﺻﺮاﺣﺔ ﻻ اﻋﺘﺒﺎﺭ ﺑاﻹﺫﻥ ﺩﻻﻟﺔ. ﻣﺜﻼ ﺇﺫا ﺩﺧﻞ ﺭﺟﻞ ﺑﻴﺖ ﺁﺧﺮ ﻓﻬﻮ ﻣﺄﺫﻭﻥ ﺩﻻﻟﺔ ﺑﺸﺮﺏ اﻟﻤﺎء ﺑﺎﻹﻧﺎء اﻟﻤﺨﺼﻮﺹ ﻟﻪ. ﻭﺇﺫا ﺳﻘﻂ ﻣﻦ ﻳﺪﻩ ﻭﻫﻮ ﻳﺸﺮﺏ ﻭاﻧﻜﺴﺮ ﻻ ﻳﻠﺰﻡ اﻟﻀﻤﺎﻥ. ﻭﻟﻜﻦ ﺇﺫا ﺃﺧﺬﻩ ﺑﻴﺪﻩ ﻣﻊ ﺃﻥ ﺻﺎﺣﺐ اﻟﺒﻴﺖ ﻧﻬﺎﻩ ﺑﻘﻮﻟﻪ: ﻻ ﺗﻤﺴﻪ ﻓﺴﻘﻂ ﻭاﻧﻜﺴﺮ ﻳﺼﻴﺮ ﺿﺎﻣﻨﺎ.

وفيه أيضاً: (230/1)
المادۃ - 1192: کل یتصرف فی ملکه کیفما شاء، لکن اذا تعلق به حق الغیر فیمنع المالك من تصرفه علی وجه الاستقلال.

الدر المختار مع رد المحتار:(کتاب الزکوۃ،269/2،ط: سعید)
ﻭﻟﻮ ﺧﻠﻂ ﺯﻛﺎﺓ ﻣﻮﻛﻠﻴﻪ ﺿﻤﻦ ﻭﻛﺎﻥ ﻣﺘﺒﺮﻋﺎ ﺇﻻ ﺇﺫا ﻭﻛﻠﻪ اﻟﻔﻘﺮاء ﻭﻟﻠﻮﻛﻴﻞ ﺃﻥ ﻳﺪﻓﻊ ﻟﻮﻟﺪﻩ اﻟﻔﻘﻴﺮ ﻭﺯﻭﺟﺘﻪ ﻻ ﻟﻨﻔﺴﻪ ﺇﻻ ﺇﺫا ﻗﺎﻝ: ﺭﺑﻬﺎ ﺿﻌﻬﺎ ﺣﻴﺚ ﺷﺌﺖ.
(ﻗﻮﻟﻪ ﺇﺫا ﻭﻛﻠﻪ اﻟﻔﻘﺮاء) ﻷﻧﻪ ﻛﻠﻤﺎ ﻗﺒﺾ ﺷﻴﺌﺎ ﻣﻠﻜﻮﻩ ﻭﺻﺎﺭ ﺧﺎﻟﻄﺎ ﻣﺎﻟﻬﻢ ﺑﻌﻀﻪ ﺑﺒﻌﺾ ﻭﻭﻗﻊ ﺯﻛﺎﺓ ﻋﻦ اﻟﺪاﻓﻊ.

واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دار الافتاء الاخلاص کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Prohibited & Lawful Things