عنوان: کدو اور لوکی کھانے کا حکم (3266-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! آپ علیہ السلام نے لوکی اور کدو میں سے کس سبزی کو زیادہ شوق سے تناول فرمایا ہے؟

جواب: کدو ایک قسم کی سبزی ہے جسے لوکی اور گھیا بھی کہا جاتا ہے۔
نبی اکرم ﷺ کو یہ بے حد پسند تھی، چنانچہ صحیح بخاری میں ہے کہ
 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ إِنَّ خَيَّاطًا دَعَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِطَعَامٍ صَنَعَهُ قَالَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ فَذَهَبْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى ذَلِكَ الطَّعَامِ فَقَرَّبَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُبْزًا وَمَرَقًا فِيهِ دُبَّاءٌ وَقَدِيدٌ فَرَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَتَبَّعُ الدُّبَّاءَ مِنْ حَوَالَيْ الْقَصْعَةِ قَالَ فَلَمْ أَزَلْ أُحِبُّ الدُّبَّاءَ مِنْ يَوْمِئِذٍ۔
(كِتَابُ البُيُوعِ، بَابُ ذِكْرِ الخَيَّاطِ، حدیث نمبر:2092)
ترجمہ:
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ ایک درزی نے رسول اللہ ﷺ کوکھانے کی دعوت دی، جو اس نے خود تیار کیا تھا۔ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نےکہا: میں بھی رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ گیا۔ اس نے رسول اللہ ﷺ کے سامنے روٹی، کدو کا شوربا اور سوکھا گوشت رکھا۔ میں نے نبی ﷺ کو پیالے کے ادھر اُدھر سے کدوکو ڈھونڈتے دیکھا، اس بنا پر میں اس دن سے کدو کو بہت پسند کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ سنت کی دو قسمیں ہیں:
1۔سننِ ہدیٰ 2۔ سنن زوائد۔
سنن ہدی: وہ ہے جس کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بطورِ عبادت کیا ہے، ان کا ترک گناہ ہے۔
سنن زوائد: وہ ہے جس کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بطورِ عادت کیا ہے۔ کھانے پینے اور پہننے وغیرہ کی چیزوں کا تعلق سنن زوائد سے ہے
اور سنن زوائد کو اختیار کرنا بہتر ہے، لیکن اُن کے ترک پرکسی کو ملامت نہیں کی جائے گی اور نہ ہی ترک پر گناہ ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (کتاب الطھارة، 103/1، ط: دار الفکر)
والسنة نوعان: سنة الهدي، وتركها يوجب إساءة وكراهية كالجماعة والأذان والإقامة ونحوها. وسنة الزوائد، وتركها لا يوجب ذلك كسير النبي - عليه الصلاة والسلام - في لباسه وقيامه وقعوده.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2414 Jan 11, 2020
Kaddu aur Lauki khane ka hukm, hukam, khanay , Ruling on eating pumpkins and gourds, bottle gourd

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Halaal & Haram In Eatables

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.