عنوان: اشراق اور چاشت کی نماز ایک ساتھ پڑھنا(332-No)

سوال: کیا چاشت کی نماز اشراق کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں؟

جواب: واضح رہے کہ احادیث میں اشراق اورچاشت دونوں کیلئے’’صلاةالضحیٰ‘‘ کا لفظ استعمال ہوا ہے۔
اور’’صلاةالضحیٰ‘‘ اس نماز کو کہا جاتا ہے، جو طلوعِ آفتاب کے بعد نصف النہارتک کسی بھی وقت پڑھی جائے، یہی وجہ ہے کہ اگر کوئی شخص طلوعِ آفتاب کے بعد اشراق کی نماز کے ساتھ چاشت کی نماز بھی پڑھ لےتواس کو چاشت کی فضیلت حاصل ہو جائیگی، البتہ فقہاء نے دونوں نمازوں کا بہتراورافضل وقت الگ الگ بتایا ہے، جس کی تفصیل یہ ہے کہ:
جب آفتاب میں اتنی تیزی ہو جائے کہ نظرجمانامشکل ہو تو اشراق کا وقت شروع ہوجاتاہے، اس کا اندازہ بعض حضرات نے طلوع آفتاب سے دس، بارہ منٹ بعد کا لگایا ہے اور نصف النہار تک رہتا ہے اور چاشت کا وقت آفتاب طلوع ہونے سے زوال تک باقی رہتا ہے، لیکن افضل یہ ہے کہ ایک چوتھائی دن گزرنے کے بعد چاشت کی نماز پڑھی جائے۔
نماز اشراق کم از کم دو رکعتیں ہیں اور زیادہ سے زیادہ چار رکعتیں ہیں اور چاشت کم از کم دو رکعت اور زیادہ سے زیادہ بارہ رکعتیں ہیں ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2640 Dec 31, 2018
ishraaq aur chaasht ki namaz ek/aik saath parhna?, is it permissible to pray the shurooq and dhuha/salat u dhuha together?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.