سوال:
اگر میرے کام کرنے کی جگہ میں کسی وجہ سے آفس والے اچھے اور قابل استعمال سامان پھینک رہے ہوں، مثلاً: کبھی وہ اچھی کرسیاں یا آفس کے سامان کو ایسے ہی پھینکتے ہیں، اس لئے کہ ان کی نظر میں اب نیا چاہیے یا کبھی ایسا اصول ہوتا ہے کہ ہر چار یا پانچ سال میں بدلنا چاہیے، حالانکہ پرانا سامان بالکل ٹھیک ہے تو کیا میں اس سامان کو لے کر خود استعمال کر سکتا ہوں یا آگے بیچ سکتا ہوں؟
جواب: واضح رہے کہ کسی کی اجازت کے بغیر اس کی چیز استعمال میں لانا یا بیچنا شرعاً جائز نہیں ہے، لہذا سوال میں ذکر کردہ صورت میں مذکورہ اشیاء کے استعمال یا فروخت کے لیے آفس کے مالک کی اجازت ضروری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
صحیح ابن حبان: (رقم الحدیث: 5978، 316/3، ط: مؤسسة الرسالة)
عن أبي حميد الساعدي، أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «لا يحل لامرئ أن يأخذ عصا أخيه بغير طيب نفس منه»، قال ذلك لشدة ما حرم الله من مال المسلم على المسلم.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی