سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! میں کل جمعہ والے دن فجر کی نماز میں سورہ سجدہ پڑھا رہا تھا، جب سجدے والی آیت آئی تو میں نے سجدہ تلاوت کیا پھر جب سجدہ تلاوت کرنے کے بعد میں اٹھا تو دوبارہ میں نے سجدہ تلاوت والی آیت پڑھ لی اور آخر میں میں نے سجدہ سہو بھی نہیں کیا تو کیا یہ دوبارہ وہی آیت سجدہ پڑھنے سے دوبارہ سجدہ تلاوت کرنا واجب تھا اور اگر واجب تھا تو اب نماز کا کیا حکم ہوگا؟
جواب: واضح رہے کہ نماز میں سجدہ تلاوت والی آیت پڑھ کر سجدہ تلاوت کرنے کے بعد دوبارہ کھڑے ہوکر اگلی آیت کے بجائے وہی آیت سجدہ دوبارہ پڑھ لی جائے تو پہلا کیا ہوا سجدہ کافی ہوتا ہے، دوبارہ سجدہ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
لہذا پوچھی گئی صورت میں نماز ہوگئی ہے، اعادہ کی ضروت نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الفتاوى الهندية: (الباب الثالث عشر في سجود التلاوة، 1/ 135، ط: دار الفکر)
"ولو تلاها في ركعة فسجدها ثم أعادها في تلك الركعة لا تجب ثانيًا، كذا في محيط السرخسي".
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی