عنوان: محرم کی پہلی تاریخ کو 113 مرتبہ بسم اللہ لکھنا(34-No)

سوال: کیا محرم میں 113 مرتبہ لکھنے کا کوئی وظیفہ ہے؟

جواب: محرم الحرام کی پہلی تاریخ کو جو لوگ 113 مرتبہ "بسم اللہ الرحمن الرحیم" لکھتے ہیں اس کے بارے میں مفتی محمد شفیع عثمانی صاحب رحمہ اللہ نے "جواھر الفقہ" میں لکھا ہے:
"جو شخص محرم کی پہلی تاریخ کو ایک سو مرتبہ (113) مرتبہ پوری بسم اللہ الرحمن الرحیم کاغذ پر لکھ کر اپنے پاس رکھے گا ہر طرح کی آفات ومصائب سے محفوظ رہے گا، مجرب ہے۔" (جواھر الفقہ: 2/187)
واضح رہے کہ مذکورہ عمل قرآن و حدیث سے ثابت نہیں ہے، نہ ہی شرعاً یہ فرض، واجب اور مسنون ہے، بلکہ کسی بزرگ کے تجربات میں سے ہے، اور ضروری نہیں ہے کہ ہر ایک کے حق میں یہ عمل مؤثر اور فائدہ مند ہو۔
چند سالوں سے عوام جس طرح اس عمل میں دلچسپی لے رہی ہے، اس کا ترک کردینا اور اسے نظر انداز کردینا بہتر معلوم ہوتا ہے، ورنہ آئندہ چند سالوں میں عوام اسے یکم محرم الحرام کا ایک لازمی جزو سمجھ لے گی، حالانکہ امت کے فقہاء نے کسی مستحب عمل کے متعلق بھی یہ لکھا ہے کہ اگر لوگ اسے ضروری سمجھنے لگیں تو اس کا ترک کرنا (چھوڑنا) ضروری ہوجاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مرقاۃ المفاتیح: (کتاب الصلاۃ، باب الدعاء في التشہد، 353/2، ط: مکتبہ امدادیہ، ملتان)
وفیہ من أصر علی أمر مندوب وجعلہ عزمًا، ولم یعمل بالرخصۃ فقد أصاب من الشیطان من الإضلال، فکیف من أصر علی أمر بدعۃ أو منکر۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 3801 Dec 22, 2018
Moharram Muharram ki pehli pehlee taareekh tarikh ko 113 ek so tera baar martaba bismillah likhna, Writing Bismillah 113 One hundred and thirteen times on the first day of Moharram Muharram

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.