resize-left-dar mid-dar right-dar
✨ Ask AI

عنوان: دوست کی ناراضی دور کرنے کے لیے وظیفہ اور شرعی رہنمائی

(68300-No)

سوال: مجھے کوئی وظیفہ بتا دیں۔ میری دوست تین دن سے مجھ سے بات نہیں کر رہی، اور یہ معاملہ بہت سنجیدہ ہے۔ وہ ہمیں یہ بھی نہیں بتا رہی کہ آخر وجہ کیا ہے۔ ہم تین دوست ہیں، اور وہ ہم دونوں سے بات نہیں کر رہی۔
البتہ دوسری دوست کی والدہ نے اسے فون کیا کہ وہ ہم سے بات کرے، کیونکہ دوسری دوست بہت زیادہ رو رہی تھی۔ اب وہ ہم سے بات تو کرتی ہے، لیکن پہلے کی طرح نہیں۔ ہم اس سے کچھ پوچھتے ہیں یا بات کرتے ہیں تو وہ صرف ’’ہمم‘‘ کہہ کر جواب دیتی ہے یا سر ہلا دیتی ہے۔
وہ ہمیں ایسی ریلز بھیجتی ہے جن میں بتایا جاتا ہے کہ وہ اندر سے کتنی ٹوٹی ہوئی ہے اور مرنا چاہتی ہے۔ اس طرح کی بہت سی ریلز بھیجتی ہے۔
میں دل سے چاہتی ہوں کہ میری دوست پہلے کی طرح واپس آجائے، ہم دوبارہ پہلے کی طرح ہنسیں اور خوش رہیں۔ براہِ کرم مجھے کوئی وظیفہ بتا دیں۔ میں اس کی وجہ سے بہت روتی ہوں۔

جواب: واضح رہے کہ ہر چیز کے لئے وظیفہ نہیں ہوتا ہے، بلکہ اس کے لئے تدبیر اختیار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، لہذا اگر آپ سے آپ کے دوست کی کوئی حق تلفی ہوئی ہو، مثلاً اس کا دل دکھایا ہو، اس کا مذاق اڑایا ہو یا اس کی غیبت کی ہو تو اس سے معافی مانگے، اس کے لیے کوئی ہدیہ (گفٹ) لے جائیں۔ ممکن ہے کہ آپ کے اس حسنِ سلوک اور خلوص کی برکت سے اللہ تعالیٰ اس کے دل میں نرمی پیدا فرما دیں۔
آپ کے دوست کا موت کی خواہش سے متعلق ریلز بھیجنا ایک قابلِ توجہ معاملہ ہے، اس بارے میں آپ دوست کی والدہ کو ضرور آگاہ کریں، تاکہ وہ اس کی کیفیت کا جائزہ لے سکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

(سنن ابی داود: رقم الحدیث: 4681، 7/ 69، ط:دار الرسالة العالمية )
٤٦٨١ - حدثنا مؤمل بن الفضل الحراني، حدثنا محمد بن شعيب -يعني ابن شابور- عن يحيى بن الحارث، عن القاسم عن أبي أمامة، عن رسول الله -صلى الله عليه وسلم- أنه قال: "من أحب لله، وأبغض لله، وأعطى لله، ومنع لله، فقد استكمل الإيمان" .

صحیح البخاری: (رقم الحدیث:2449، ط: دار طوق النجاة)
٢٤٤٩ - حدثنا آدم بن أبي إياس: حدثنا ابن أبي ذئب: حدثنا سعيد المقبري، عن أبي هريرة ؓ قال: قال رسول الله ﷺ: من كانت له مظلمة لأحد من عرضه أو شيء فليتحلله منه اليوم، قبل ألا يكون دينار ولا درهم، إن كان له عمل صالح أخذ منه بقدر مظلمته، وإن لم تكن له حسنات أخذ من سيئات صاحبه فحمل عليه۔

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications