سوال:
مفتی صاحب، عمامہ كے پیچ پر سجدہ صحیح نہیں ایسا سنا ہے، سردیوں میں اگر میں اپنی پیشانی کو گرم ٹوپی سے نا چھپاؤں تو مجھے سَر میں شدید دَرْد اور بعد میں الٹی شروع ہو جاتی ہے۔
کیا ایسی حالت میں پوری پیشانی ڈھانپ کر نماز پڑھ سکتا ہوں ؟
سعودی کے جس شہر میں ہم رہتے ہیں، یہاں دسمبر کے آخر یا جنوری میں 0 سے لے کر -2 تک ٹمپریچر گر جاتا ہے، اِس لیے اِس ٹوپی كے علاوہ کوئی چارا نہیں۔
رہنمائی فرما دیں۔ شکریہ
جواب: سجدے میں پیشانی کو کھلا رکھنا چاہیے، اگر بلاضرورت عمامہ، چادر یا ٹوپی کے ذریعہ پیشانی ڈھانپ لی جائے اور اس پر سجدہ کیا جائے، تو نماز کراہت کے ساتھ ادا ہوجائے گی، اور اگر کسی خاص عذر کی وجہ سے پیشانی چھپ جائے، تو بلاکراہت نماز درست ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (500/1، ط: دار الفکر)
يكره تنزيها بكور عمامته) إلا بعذر (وإن صح) عندنا (بشرط كونه على جبهته) كلها أو بعضها كما مر.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی