عنوان: بالوں کا جوڑا باندھ کر عورت کے نماز پڑھنے کا حکم (3438-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! کیا عورتوں کا بالوں کو گردن سے اوپر باندھ کر نماز پڑھنے سے ان کی نماز پر کوئی اثر پڑے گا؟

جواب: عورتوں کا سر کے بالوں کا جوڑا اس طرح باندھنا کہ سارے بال جمع کرکے سر کے اوپر جوڑا باندھیں، یہ شکل جوڑا باندھنے کی ناجائز ہے، خواہ نماز کے باہر ہو یا نماز کے اندر، کیوں کہ اس طرح بال باندھنے پر حدیث میں وعید آئی ہے۔
تاہم اگر کسی نے اس طرح جوڑا باندھا اور نماز کی حالت میں وہ بال ڈھکے ہوئے تھے تو نماز ادا ہوجائے گی، لیکن عورت کا اس طرح نماز پڑھنا کراہت سے خالی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ جوڑے کی ایسی شکل کہ گدی پر جوڑا باندھا جائے یہ جائز ہے، بلکہ حالت نماز میں افضل ہے، کیونکہ نماز میں لٹکے ہوئے بالوں کا چھپا ہونا ضروری ہے،اور اس سے بالوں کے پردہ میں سہولت زیادہ ہوتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح مسلم: (كِتَاب الْجَنَّةِ وَ صِفَةِ نَعِيمِهَا وَ أَهْلِهَا، رقم الحدیث: 7194)
عن ابي هريرة ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " صنفان من اهل النار، لم ارهما قوم معهم سياط كاذناب البقر يضربون بها الناس، ونساء كاسيات عاريات مميلات مائلات رءوسهن كاسنمة البخت المائلة، لا يدخلن الجنة ولا يجدن ريحها، وإن ريحها ليوجد من مسيرة كذا وكذا۔

الفتاوی الھندیة: (الفصل الثاني فيما يكره في الصلاة، 106/1، ط: دار الفکر)
ويكره عقص شعره وهو جمع الشعر على الرأس وشده بشيء حتى لا ينحل كذا في التبيين واختلف الفقهاء فيه على أقوال فقيل أن يجمعه وسط رأسه ثم يشده وقيل أن يلف ذوائبه حول رأسه كما يفعله النساء وقيل أن يجمعه من قبل القفا ويمسكه بخيط أو خرقة وكل ذلك مكروه. كذا في البحر الرائق ناقلا عن غاية البيان.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2369 Jan 25, 2020
Baaloon ka Joora, Juda, Bandh kar, Aurat, Namaz, Audat, Parhnay, Padhnay, Padhney, Hukm, Hukam, Balon, Jora, Ruling on a woman praying with her hair tied, Tied hairs of women

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.