سوال:
مفتی صاحب ! یہ بتایئے کہ اگر ہم نماز میں اس وقت پہنچیں، جب امام التحیات میں ہو اور جیسے ہی ہم امام کے ساتھ شریک ہوں، لیکن بیٹھے نہ ہوں، یعنی تکبیر تو کہہ دی، لیکن بیٹھنے ہی والے تھے یا بیچ میں ہی تھے کہ امام نے پہلا سلام پھیردیا، تو کیا اس صورت میں نماز ہوجائےگی یا پھر توڑ کر دوبارہ پڑھنی پڑھے گی ؟
جواب: اگر کوئی شخص تکبیر تحریمہ کہہ کر امام کے ساتھ نماز میں شریک ہوا، ابھی بیٹھنے نہیں پایا تھا کہ امام نے سلام پھیر دیا، تو بھی اس کو جماعت مل گئی، اپنی باقی نماز اسی حالت میں پوری کرے، لہٰذا صورت مذکورہ میں نماز ہوجائے گی، نماز توڑ کر دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (468/1، ط: دار الفکر)
(قوله وتنقضي قدوة بالأول) أي بالسلام الأول. قال في التجنيس: الإمام إذا فرغ من صلاته فلما قال السلام جاء رجل واقتدى به قبل أن يقول عليكم لا يصير داخلا في صلاته لأن هذا سلام
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی