عنوان: کن فیکون والی نماز پڑھنا کیسا ہے؟(3486-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! کیا شریعت میں کن فیکون کی کوئی نماز ہے اور قضاء حاجت کے لیے اسے پڑھنا کیسا ہے؟
نماز کا طریقہ یہ ہے: شب جمعہ میں غسل کر کے پاک کپڑے پہنے جائیں اور پھر چار رکعت نفل نماز، قضاء حاجت کی نیت سے اس طرح پڑھی جائے کہ پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سو مرتبہ وافوض امری الی اللہ،
دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سو مرتبہ الا الی اللہ تصیر الامور،
تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سو مرتبہ نصر من اللہ و فتح قریب،
اور چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سو مرتبہ انا فتحنا لک فتحا مبینا،
پڑھنا ہے، پھر سلام پھیرنے کے بعد سو مرتبہ غفرانک ربنا والیک المصیر،
پڑھنا ہے، پھر سجدے میں جا کر دعا کی طرح ہاتھ رکھ کر دو سو مرتبہ
استغفر اللہ واتوب الیہ پڑھنا ہے، اور پھر سجدے سے سر اٹھا کر دعا مانگنی ہے۔

جواب: واضح رہے کہ کن فیکون والی نماز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، صحابہ یا بزرگان دین میں سے کسی سے ثابت نہیں ہے، بلکہ یہ لوگوں کی اپنی طرف سے بنائی ہوئی ہے، لہذا اس سے بچنا چاہیئے، اور حاجت روائی کے لیے سنت کے مطابق دو رکعت صلاۃ الحاجت پڑھ کر دعا مانگنی چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن الترمذي: (أبواب الوتر، رقم الحدیث: 344، 344/2، ط: شركة مكتبة و مطبعة مصطفى البابي)
عن عبد الله بن أبي أوفى، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من كانت له إلى الله حاجة، أو إلى أحد من بني آدم فليتوضأ وليحسن الوضوء، ثم ليصل ركعتين، ثم ليثن على الله، وليصل على النبي صلى الله عليه وسلم، ثم ليقل: لا إله إلا الله الحليم الكريم، سبحان الله رب العرش العظيم، الحمد لله رب العالمين، أسألك موجبات رحمتك، وعزائم مغفرتك، والغنيمة من كل بر، والسلامة من كل إثم، لا تدع لي ذنبا إلا غفرته، ولا هما إلا فرجته، ولا حاجة هي لك رضا إلا قضيتها يا أرحم الراحمين "

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 3090 Feb 05, 2020
Kun faya qoon, kun faya kun, wali namaz, parhna, padhna, What is it like to offer prayer Kun Faya qoon, Kun Faya kun, Be and It is, fayakoon

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.