عنوان: صاحب ترتیب کے لیے قضاء نماز کی ادائیگی کا طریقہ(358-No)

سوال: حضرت ! اگر عصر کی نماز قضا ہو جائے تو کیا مغرب کا ٹائم داخل ہونے پر پہلے عصر پڑھی جائے یا مغرب ؟ نمازی زیادہ تر اکیلا ہی ہوتا ہے۔

جواب: واضح رہے کہ اگر مذکورہ شخص صاحبِ ترتیب(جس کے ذمہ چھ  یا اس سے زیادہ نمازیں بلوغ کے بعد سے باقی نہ ہوں ) ہو تو اس کے لیے  قضا نماز کو وقتی فرض نماز سے پہلے ہی ادا کرنا لازم ہے، اور اگر اس کے ذمہ چھ نمازیں یا اس سے زیادہ  بلوغ کے بعد سے باقی ہوں اور صاحبِ ترتیب نہ ہو تواگر موجودہ نماز پہلے پڑھ لے اور قضا شدہ نماز بعد میں پڑھے تو اس کی بھی گنجائش ہے، اور عصر کی قضاء پہلے پڑھے اورمغرب کی بعد میں پڑھے تو اس کی بھی گنجائش ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیۃ: (122/1، ط: دار الفکر)
الترتيب بين الفائتة والوقتية وبين الفوائت مستحق، كذا في الكافي حتى لا يجوز أداء الوقتية قبل قضاء الفائتة، كذا في محيط السرخسي. وكذا بين الفروض والوتر، هكذا في شرح الوقاية

و فیھا ایضا: (123/1، ط: دار الفکر)
ويسقط الترتيب عند كثرة الفوائت وهو الصحيح، هكذا في محيط السرخسي وحد الكثرة أن تصير الفوائت ستا بخروج وقت الصلاة السادسة وعن محمد - رحمه الله تعالى - أنه اعتبر دخول وقت السادسة، والأول هو الصحيح، كذا في الهداية.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 331 Jan 01, 2019
Qaza Namaz ki Adaigi ka Tarika, Qaza Namaz Ko Ada Karne Ka Tarika, Qaza Namaz Kaise Padhen, Qaza e umri , Qaza Namaz Kaisy Ada Karain, Qaza Namaz, Method to perform missed prayer, salah, namaz, How to make up the salah if you missed it, Do i have to make up for missed prayers, How do i offer Qaza Namaz, How to perform qaza namaz, missed salah, missed prayer

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.