عنوان: میاں بیوی کا اپنے والدین کے شہر جانے پر قصر نماز کا حکم(3589-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب !میرا بھائی اپنے بیوی بچوں کے ساتھ اسلام آباد میں رہتا ہے، جب وہ اور بھابھی اپنے والدین سے ملنے پشاور آئیں گے تو پوری نماز پڑھیں گے یا قصر کریں گا؟ یاد رہے کہ بھائی اور بھابھی دونوں کے والدین پشاور میں رہتے ہیں۔

جواب: صورت مسئولہ میں اگر آپ کے بھائی اپنے اہل و عیال کے ساتھ اسلام آباد منتقل ہوکر وہاں مستقل رہائش کی نیت کرچکے ہیں، اور پشاور میں رہائش کو مکمل طور پر ترک کر چکے ہیں، اور والدین سے ملنے کی غرض کے علاوہ پشاور میں جاکر رہنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، تو چوں کہ اس صورت میں پشاور آپ کے بھائی کا وطنِ اصلی نہیں رہا، اس لیے اگر وہ پندرہ دن سے کم کے لیے وہاں جائیں گے، تو وہاں قصر کریں گے۔
نیز آپ کے بھائی کی اہلیہ شادی ہوکر اسلام آباد منتقل ہوچکی ہیں، اس لئے پشاور ان کا وطن اصلی نہیں رہا، لہذا اگر وہ پندرہ دن سے کم کے لیے پشاور جائیں گی، تو وہاں قصر کریں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (باب صلاة المسافر، 133/2)
(الوطن الاصلی یبطل بمثلہ)
فَلَوْ كَانَ لَهُ أَبَوَانِ بِبَلَدٍ غَيْرِ مَوْلِدِهِ وَهُوَ بَالِغٌ وَلَمْ يَتَأَهَّلْ بِهِ فَلَيْسَ ذَلِكَ وَطَنًا لَهُ إلَّا إذَا عَزَمَ عَلَى الْقَرَارِ فِيهِ وَتَرَكَ الْوَطَنَ الَّذِي كَانَ لَهُ قَبْلَهُ شَرْحُ الْمُنْيَةِ.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 544 Feb 22, 2020
Mard ki rihaish, kaheen aur ho, aur walidain, say, milnay aae, to kia, qasar namaz, parhay ga, padhay ga, aur aurat, apnay, maikay, aae, to, qasar, namaz, parhe, gee, ya, mukammal, If a man is residing elsewhere and comes to meet parents will he shorten the prayer, If a woman comes to her parents house, will she shorten the prayer, Shortening of Prayer, While, visiting parents

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.