عنوان: جمعہ کے دن گردن پھلانگنا(3594-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! جمعہ کے خطبہ کے دوران لوگوں کی گردنیں پھلانگتے ہوئے آگے بڑھنا کیسا ہے؟

جواب: اگر پہلی صف میں جگہ ہو تو پچھلی صفوں سے پھلانگتے ہوئے آگے بڑھنا جائز ہے، کیونکہ اگلی صف میں جگہ خالی چھوڑنا ،یہ ان کا قصور ہے ،لیکن اگر گنجائش نہیں ہےتو لوگوں کی گردنوں سے پھلانگنا اور آدمیوں کے درمیان زبردستی گھسنا جائز نہیں ہے، حدیث شریف میں اس طرح گردن پھلانگنے پر وعید آئی ہے۔
عن سهل بن معاذ بن انس الجهني، عن ابيه، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من تخطى رقاب الناس يوم الجمعة اتخذ جسرا إلى جهنم ".
(سنن الترمذی،كتاب الجمعة عن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ،باب مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ التَّخَطِّي يَوْمَ الْجُمُعَةِ، حدیث نمبر: 513)

ترجمہ: جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص جمعہ کے دن (اگلی صفوں میں جگہ حاصل کرنے کے لیے) لوگوں کی گردنیں پھلانگے گا، وہ جہنم کی طرف پل بنایا جائے گا۔
صاحب مظاہرحق نے لکھا ہے کہ "جہنم کی طرف پل بنایا جائے گا" کا مطلب یہ ہے کہ قیامت کے دن ایسے شخص کو اپنے فعل کی مثل بدلہ ملے گا، یعنی جس طرح اس نے گردنوں کو پھلانگ کر لوگوں کو اپنی گذرگاہ بنایا،اس طرح اس کو جہنم کی طرف پل بناکر لوگوں کے لیے گذرگاہ بنایا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفتاوی الهندية: (الباب السادس عشر فی صلاة الجمعة، 148/1، ط: دار الفکر)
ولا يتخطى رقاب الناس للدنو من الإمام وذكر الفقيه أبو جعفر عن أصحابنا - رحمهم الله تعالى - أنه لا بأس بالتخطي ما لم يأخذ الإمام في الخطبة ويكره إذا أخذ؛ لأن للمسلم أن يتقدم ويدنو من المحراب إذا لم يكن الإمام في الخطبة ليتسع المكان على من يجيء بعده وينال فضل القرب من الإمام فإذا لم يفعل الأول فقد ضيع ذلك المكان من غير عذر فكان للذي جاء بعده أن يأخذ ذلك المكان وأما من جاء والإمام يخطب فعليه أن يستقر في موضعه من المسجد؛ لأن مشيه وتقدمه عمل في حالة الخطبة، كذا في فتاوى قاضي خان.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 6372 Feb 24, 2020
Jummah, Jumma, Juma, kay, din, gardan, phalangna, phalangne, Logo, ki, gardano, ko, phalang, Jumping over the Necks on Friday, Crossing over the shoulders on Friday, Jummah, Stepping over people, Forward jumping over

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Eidain Prayers

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.