عنوان: کیا ورثاء میت کی قضاء نمازوں اور روزوں کا فدیہ ادا کر سکتے ہیں؟(3617-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! کیا فوت شدہ شخص کی قضاء نمازوں اور روزوں کا فدیہ دیا جا سکتا ہے؟

جواب: واضح رہے کہ اگر کسی شخص کا انتقال ہوجائے، اور اس کے ذمہ قضا نمازیں اور روزے باقی ہوں، اور اس نے فدیہ ادا کرنے کی وصیت کی ہو، تو ورثاء پر لازم ہوگا کہ اس کے ایک تہائی ترکہ میں سے نمازوں اور روزوں کا فدیہ ادا کریں، اور اگر اس نے وصیت نہیں کی ہو، تو ورثاء پر فدیہ ادا کرنا لازم نہیں ہے، البتہ ورثاء اگر میت کی طرف سے فدیہ ادا کرنا چاہیں، تو ورثاء کے ادا کرنے سے فدیہ ادا ہوجائے گا، اور یہ میت پر بڑا احسان ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القران الکریم: (البقرة، الایۃ: 184)
فَمَنْ کَانَ مِنْکُمْ مَّرِیْضاً اَوْ عَلٰی سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ اَیَّامٍ اُخَرَ وَعَلَی الَّذِیْنَ یُطِیْقُوْنَهٗ فِدْیَةٌ طَعَامُ مِسْکِیْنٍ۔۔۔۔الخ

الدر المختار: (72/2)
(ولو مات وعليه صلوات فائتة وأوصى بالكفارة يعطى لكل صلاة نصف صاع من بر) كالفطرة (وكذا حكم الوتر)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 636 Feb 25, 2020
Wursa, Wursaa, Mayyat, Mayat, Kaza, Qaza, Namazon, Rozon, Fidya, Fidyah, ada, kar, saktay, hain, Kaffara, Can the heirs of the deceased pay the ransom of prayers and fasting?, Kaffara,

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.