عنوان: ورثاء کے لیے مرحوم کی طرف سے اس کی قضا نمازوں کا فدیہ دینے کا حکم (3658-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! اگر کسی شخص نے اپنی زندگی میں پابندی سے نمازیں نہ پڑھیں ہوں، اور ان کی اولاد ان کے لیے کوئی نیکی کا کام کرنا چاہے، تو کونسا عمل افضل ہے، تاکہ ان کی نجات کا سامان ہو۔
مزید یہ بھی رہنمائی فرمادیں کہ اگر نمازوں کافدیہ دینا ہو، تو کیسے اور کس حساب سے دیا جائے؟

جواب: واضح رہے کہ کسی شخص کی زندگی میں اس کے ذمہ قضا نمازیں باقی رہ گئی ہوں اور اس نے ان قضا نمازوں کا فدیہ دینے کی وصیت بھی نہ کی ہو، تو ورثاء پر ان نمازوں کا فدیہ ادا کرنا لازم نہیں ہے، البتہ ورثاء اگر اپنے مرحوم کی آخرت کے حساب سے سبکدوشی کے لیے، از خود اس کی طرف سے اس کی نمازوں کا فدیہ ادا کردیں، تو فدیہ ادا ہوجائے گا اور ورثاء کا اپنے مرحوم کے لیے ایسا کرنا اس پر بڑا احسان ہوگا۔
لہذا ایک نماز کا فدیہ ایک صدقہ فطر کے برابر ہوتا ہے اور روزانہ وتر کے ساتھ چھ نمازیں ہیں، تو ایک دن کی نمازوں کے فدیے چھ صدقہ فطر کے برابر ہوں گے، اور ایک صدقہ فطر تقریباً پونے دو کلو گندم یا آٹا یا اس کی قیمت ہے۔
لہذا کسی مستحق کو فی نماز کے حساب سے پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت دینے سے نمازوں کا فدیہ ادا ہوجائے گا۔
اور اللہ تعالٰی کی رحمت سے قوی امید ہے کہ مرحوم سے آخرت میں مؤاخذہ نہیں فرمائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (72/2)
"(ولو مات وعليه صلوات فائتة وأوصى بالكفارة يعطى لكل صلاة نصف صاع من بر) كالفطرة (وكذا حكم الوتر)".

الفتاوی الھندیۃ: (کتاب الصلاۃ، الباب الحادي عشر في قضاء الفوائت)
"إذا مات الرجل وعلیہ صلوات فائتہ (إلی قولہ) و إن لم یوص لورثتہ وتبرع بعض الورثۃ یجوز الخ".

مراقی الفلاح: (کتاب الصلاۃ، فصل في اسقاط الصلوۃ و الصوم)
"وکذا یخرج لصلوۃ کل وقت من فرض من الیوم واللیلۃ حتی الوتر؛ لأنہ فرض عملي عند الإمام-إلی قولہ- والصحیح أنہ کل صلوۃ فدتہ ہي نصف صاع من بر (إلی قولہ) أو قیمتہ وہي أفضل لتنوع حاجات الفقیر الخ".

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 625 Feb 28, 2020
Wursaa, Wursa, kay, ke, liay, liey, marhoom, marhum, ki, taraf, say, se, us, ki, uski, qaza, qada, qadha, namazon, namaazon, ka, fidya, fadya, dainay, denay, dene, ka, hukm, hukum, Ruling on redemption of qadha prayers by the heirs of the deceased, hiers of deceased, qada, qaza, compensation for missed prayers of a deceased, atonement

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.