عنوان:
الکحلک ٹیشوز (Alcoholic Tissues) یا الکحل پر مشتمل ہینڈ واش (Hand wash) کے استعمال کا شرعی حکم(3757-No)
سوال:
معلوم کرنا ہے کہ کیا الکحلک ٹیشوز یا ساٹھ (60) فیصد الکحل ملے ہینڈ واش استعمال کیے جاسکتے ہیں؟
جواب: واضح رہے کہ الکحلک ٹیشوز (Alcoholic Tissues) یا ساٹھ (60) فیصد الکحل پر مشتمل ہینڈ واش (Hand wash) میں استعمال شدہ الکحل اگر اشربہ اربعہ محرّمہ یعنی انگور یا کھجور کی شراب سے بنا ہوا ہو تو وہ ناپاک ہے اور اس کا استعمال ناجائز ہے، اور اگر وہ اِن دونوں شرابوں کے علاوہ کسی اور پاک چیز سے ،مثلاً :مکئی ،جوار، بیر، آلو،چاول یا پیٹرول وغیرہ سے بنا ہوا ہو تو اس کا صرف خارجی استعمال جائز ہوگا، یعنی اگر کپڑے یا ہاتھ وغیرہ پر لگ جائے تو وہ جگہ ناپاک نہیں ہوگی۔
آج کل مشاہدہ یہی ہے کہ اکثر دوائیں، اسپرے یا sanitizers وغیرہ میں دوسری قسم کا الکحل استعمال ہوتا ہے، لہذا جب تک الکحل کے انگور یا کھجور سے بنائے جانے کا یقین یا غالب گمان نہ ہو تو ایسی صورت میں ان اشیاء کا استعمال اور خرید و فروخت جائز ہے، تاہم اگر یقین یا غالب گمان ہوجائے کہ اس میں انگور یا کھجور کی شراب سے بنا الکحل ڈالا گیا ہے تو پھر اس کا استعمال اور خریدوفروخت جائز نہیں ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
تکملۃ فتح الملہم: (حکم الکحول المسکرۃ، 408/3)
حکم الکحول المسکرۃ(Alcohals) فإنہا إن اتخذت من العنب أو التمر فلا سبیل إلی حلتہا أو طہارتہا ، وإن اتخذت من غیرہا فالأمر فیہا سہل علی مذہب أبي حنیفۃ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وإن معظم الکحول التي تستعمل الیوم في الأدویۃ والعطور وغیرہا لا تتخذ من العنب أو التمر ، إنما تتخذ من الحبوب أو القشور أو البیترول وغیرہ ، وحینئذ ہناک فسحۃ في الأخذ بقول أبي حنیفۃ عند عموم البلوٰی ، واللہ سبحانہ أعلم ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Alcohol, tissue, ya, saath, feesad, fesad, par, mushtamil, hand, wash, handwash, kay, ke, istaimaal, istemaal, ka, sharai, hukm, hukum,
Shari'ah ruling on the use of alcohol tissue or hand wash containing 60% alcohol, having alcohol