عنوان: کرونا وائرس کی وجہ سے تبلیغی جماعت میں نہ جانے کا حکم(3796-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! ہماری یونیورسٹی والے 21، 22 اور 23 مارچ 2020 کو سہہ روزہ کی جماعت نکالنا چاہ رہے ہیں، میں نے سمجھایا کہ مجمع کرنے پر پابندی ہے، ابھی نہیں جانا چاہیے، تو وہ میری بات نہیں مان رہے ہیں، آپ ہماری رہنمائی فرمائیں کہ ہمیں ایسی صورت میں کیا کرنا چاہیے، سرے سے جائیں ہی نہیں، یا اگر جائیں تو بیان، تعلیم وغیرہ موخر کرکے صرف گشت کرلیں؟ مرکز سے جماعت والوں کے لئے مفتی تقی عثمانی صاحب کے فتوی کے بعد کوئی ہدایات ہیں تو بتادیجیئے؟ جزاک اللہ خیرا

جواب: موجودہ حالات میں کرونا وائرس سے بچنے کیلئے حکومت کی طرف سے جو جائز پابندیاں عائد کی جارہی ہیں، ان کا خیال رکھنا شرعا بھی ضروری ہے۔
ہمارے علم کے مطابق حکومت کی طرف سے تبلیغ کیلئے جماعتوں کے نکلنے پر پابندی نہیں لگائی گئی،اور نہ ہی شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہم نے ایسا کوئی فتوی دیا ہے، بلکہ حضرت نے حالیہ ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے بڑے اجتماعات منعقد نہ کرنے اور حفاطتی اقدامات کے سلسلے میں حکومتی ہدایات پر عمل کرنے پر زور دیا ہے۔اور تبلیغی جماعت نے چونکہ حکومتی ہدایات کی رعایت رکھتے ہوئے دعوت کا کام جاری رکھا ہوا ہے۔
اس لئے اس سلسلے میں مقامی تبلیغی مرکز سے رابطہ کرکے ان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے آپ سہہ روزے کیلئے جاسکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

تکملۃ فتح الملہم: (323/3، ط: مکتبہ أشرفیہ دیوبند)
إن المسلم یجب علیہ أن یطیع أمیرہ في الأمور المباحۃ، فإن أمر الأمیر بفعل مباح وجبت مباشرتہ، وإن نہی عن أمر مباح حرم ارتکابہ، ومن ہنا صرح الفقہاء بأن طاعۃ الإمام فیما لیس بمعصیۃ واجبۃ۔۔۔۔۔ہذہ الطاعۃ کما أنہا مشروطۃ بکون أمر الحاکم غیر معصیۃ، فإنہا مشروطۃ أیضا، بکون الأمر صادرا عن مصلحۃ لا عن ہوی، أو ظلم لأن الحاکم لایطاع لذاتہ وإنما یطاع من حیث أنہ متول لمصالح العامۃ۔

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 438 Mar 18, 2020
Corona, Virus, kay, ke, pesh e nazar, paish, nazar, ki, wajah, say, tableeghi jamaat, tableeghi, jumaat, mein, na, nah, jaanay, jaane, ka, hukm, hukum, Ruling on not going in Tableeghi Jamaat due to Corona Virus

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Prohibited & Lawful Things

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.