عنوان: بڑی بڑی مونچھیں رکھنا شرعاً کیسا ہے؟(3830-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! اگر کوئی شخص اتنی بڑی مونچھیں رکھے کہ پانی پیتے وقت مونچھیں اس کے پانی کے ساتھ لگ جائیں، تو ایسی مونچھیں رکھنا شرعاً کیسا ہے؟

جواب: واضح رہے کہ اتنی بڑی مونچھیں رکھنا کہ پانی پیتے وقت مونچھیں پانی کو لگیں، شرعاً گناہ ہے۔
حدیث شریف میں آتا ہے:
عن زید بن أرقم أن رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم قال: من لم یأخذ من شاربہ فلیس منا۔(ترمذی شریف)
ترجمہ:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ: جو شخص مونچھیں نہیں تراشتا، وہ ہم میں سے نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن الترمذي: (کتاب الأدب، رقم الحدیث: 2761)
عن زید بن أرقم أن رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم قال: من لم یأخذ من شاربہ فلیس منا۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1441 Mar 19, 2020
Bari, Bari, Moonchain, Moonchein, rakhna, sharan, kaisa, hay, he, How is it to keep long mustaches, big mustaches, moustache, mustache, beard and haircut laws

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Prohibited & Lawful Things

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.