عنوان:
پینٹ شرٹ پہننا کیسا ہے؟(3844-No)
سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! کسی مسلمان کے لیے پینٹ شرٹ پہننا کیسا ہے؟
جواب: واضح رہے کہ پینٹ اگر اتنی چست ہو، جس سے اعضائے مستورہ ظاہر ہوتے ہوں، تو اس کو پہننے کی شرعا بالکل اجازت نہیں ہے، البتہ ڈھیلی ڈھالی پینٹ شرٹ جب کہ ٹخنے کھلے رکھنے کا اہتمام کیا جائے، پہننے کی گنجائش ہے، لیکن چونکہ یہ صلحاء اور متقیوں کا لباس نہیں ہے، اس لیے دیندار لوگوں کو ایسا لباس پہننے سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
صحیح البخاري: (کتاب اللباس، رقم الحدیث: 5787، 861/2، ط: دار الفکر)
عن أبي ہریرۃ رضي اللّٰہ عنہ عن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: ما أسفل من الکعبین من الإزار في النار۔
الموسوعۃ الفقہیۃ الکویتیة: (136/6)
لا یجوز لبس الرقیق من الثیاب إذا کان یشف عن العورۃ فیعلم لون الجلد من بیاض أو حمرۃ، سواء في ذٰلک الرجل والمرأۃ ولو في بیتہا … وہو بالإضافۃ إلیٰ ذٰلک مخل بالمروء ۃ ولمخالفتہ لزي السلف … أما ما کان رقیقًا یسترر العورۃ؛ ولکنہ یصف حَجمَہا حتی یری شکل العضو فإنہ مکروہ، لقول جریر بن عبد اللّٰہ: إن الرجل لیلبس وہو عار یعني الثیاب الرقاق۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Pent, Shirt, Pehanna, Kaisa, hay, he, hai, Pent-Shirt,
How is it to wear pent shirt, pent-shirt, trowser, jeans, pants, t shirt