عنوان: صلوة التوبہ پڑھنے کا طریقہ(3897-No)

سوال: مفتی صاحب ! صلاۃ التوبہ کا طریقہ بتا دیجیے۔ جزاك الله خيراً

جواب: توبہ کا افضل طریقہ یہ ہے کہ دو رکعت نفل "صلاۃ التوبہ"  کی نیت سے پڑھ کر  اللہ تعالیٰ کے حضور ندامت اور شرمندگی کے ساتھ  اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور آئندہ گناہ نہ کرنے کا پختہ عزم کریں، حقوق العباد ذمہ میں ہوں تو ان کی جلد سے جلد ادائیگی یا اصحابِ حقوق سے معافی کی کوشش کریں، گزشتہ فرائض جو باقی ہیں، جیسے: نمازیں، روزے، زکوۃ وغیرہ ان کی ادائیگی کی ترتیب بنائیں، آئندہ کے لیے متبعِ سنت نیک لوگوں کی صحبت اختیار کریں، بری صحبت سے اجتناب کریں۔
اگر کسی کا حق ذمے میں باقی ہے اور اس کا انتقال ہوچکا ہو تو اگر مالی حق ہو تو اس کے ورثاء تک وہ رقم پہنچائیں، اگر کوشش کے باوجود ورثاء ملنے کا امکان نہ ہو تو اتنی رقم صاحبِ حق کی طرف سے صدقے کی نیت سے کسی غریب مستحق کو دے دیں اور اگر مالی حق کے علاوہ کوئی حق ہے، مثلاً: کسی کی غیبت کی یا کسی کا دل دکھایا ہو تو صاحبِ حق کے لیے استغفار اور دعا کرتے رہیں، حسبِ توفیق کچھ صدقہ کرکے اس کا ثواب اصحابِ حقوق تک پہنچادیں، اس سے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے دلوں میں آپ کی معافی پیدا کردیں گے اور وہ روزِ قیامت آپ کو معاف کردیں گے۔
باجماعت صلوة التوبہ پڑھنے کا حکم
سورج گرہن کے وقت صلاۃ الکسوف، صلاۃ الاستسقاء اور تراویح کے علاوہ کسی بھی نفل نماز کی جماعت کے ساتھ ادائیگی ثابت نہیں ہے، اس لئے فقہاء نے تداعی (یعنی لوگوں کو دعوت دے کر اہتمام )کے ساتھ نفل نماز کی جماعت کرنے کو منع کیا ہے اور اگر پابندی کے ساتھ نفل نماز کی جماعت کی جائے، تب تو سخت کراہت ہے۔
لہذا صلوة التسبیح، صلوة التوبه وغیرہ کو انفرادی طورر پر ادا کرنا چاہیے، جماعت سے ادا کرنا درست نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

غنیة المستملي: (تتمات من النوافل، ص: 432، ط: سهيل اكيدمي)
"واعلم أن النفل بالجماعة علی سبيل التداعي مكروه".

الدر المختار: (قبيل باب إدراك الفريضة، 48/2، ط: سعيد)
"( ولایصلی الوتر و) لا ( التطوع بجماعة خارج رمضان) أي يكره ذلك على سبيل التداعي؛ بأن يقتدي أربعة بواحد".
 
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2483 Mar 27, 2020
Salatuttaubah, parhnay, parhne, padhnay, ka, tareeqa, tareeqah, Salat-Taubah, Tawbah, Taubah, Salat, How to offer prayer of repentance, Salat-al-Tawbah

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.