عنوان:
نماز میں دوران قراءت آیت چھوٹ جانے سے نماز کا حکم
(3918-No)
سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب ! اگر امام نماز پڑھاتے ہوئے سورت میں سے کوئی آیت پڑھنا بھول جائے اور باقی سورت مکمل کر کے نماز مکمل کر لے تو کیا نماز ہو جائے گی؟
جواب: اگر غلطی سے نماز میں تلاوت کے دوران کوئی آیت چھوٹ جائےیا آیت کا کچھ حصہ بھول جائے اور قراءت کی فرض مقدار(تین چھوٹی آیات یا ایک بڑی آیت جو تین چھوٹی آیات کے برابر ہو) پوری ہوجائے تو ایسی صورت میں نماز ادا ہو جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الفتاویٰ التاتارخانیۃ: (رقم الفتوی: 1735، 59/2)
"فرض القراء ۃ عند أبي حنیفۃ رحمہ اللّٰہ یتأدی بآیۃ واحدۃ وإن کانت قصیرۃ وہو الأصح، وروی الحسن عن أبي حنیفۃ: أدنی ما یجوز من القراء ۃ في الصلاۃ في کل رکعۃ ثلاث اٰیات تکون تلک الاٰیات الثلاث مثل أقصر سورۃ من القراٰن، وإن قرأ باٰیتین طویلتین أو باٰیۃ طویلۃ تکون تلک الاٰیات مثل أقصر سورۃ في القراٰن یجزیہ ذٰلک".
الدر المختار مع رد المحتار: (396/2)
"وإن ترک کلمۃ من آیۃ فإن لم یتغیر المعنی … لا تفسد".
"ولو زاد کلمۃ أو نقص کلمۃ أو نقص حرفا لم تفسد ما لم یتغیر المعنی".
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Namaz, mein, main, dauran e qiraat, qira'at, agar, koi, lafz, ya, ayat, aayat, choot, jae, to, kia, hukm, hukum, hai, hay,
What is the ruling if a word or verse is missed during the recitation of prayers?, skipped, forgotten, left