عنوان: وبا یا تیز بارش کی صورت میں مؤذن نماز کہاں ادا کرے؟ (3936-No)

سوال: مفتی صاحب ! کرونا وائرس کی وجہ سے مؤذن اذان حی علی الصلاۃ کے بجائے صلوا فی رحالکم کہے تو خود نماز کہاں پڑھے گا؟

جواب: اگر وبا یا تیز بارش کی وجہ سے مسجد تک پہنچنا بہت دشوار ہو، تو مسجد میں آکر جماعت میں شامل ہونا ضروری نہیں ہے، گھر میں ہی جماعت کے ساتھ یا انفرادی طور پر نماز ادا کرسکتے ہیں، لیکن ان اعذار کی وجہ سے مسجد میں جماعت موقوف نہیں رہے گی، جماعت بہرحال ہوگی، اور جو لوگ مسجد کے قریب رہتے ہیں، وہ نماز کے لیے مسجد میں آئیں گے، لہذا مؤذن بھی مسجد میں ہونے کی وجہ سے مسجد میں ہی نماز ادا کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفتاوی الھندیۃ: (82/1)
الجماعۃ سنۃ مؤکدۃ کذا فی المتون والخلاصۃ والمحیط ومحیط السرخسی... وتسقط الجماعۃ بالأعذار حتی لاتجب علی المریض والمقعد و الزمن ومقطوع الید والرجل من خلاف ومقطوع الرجل والمفلوج الذی لا یستطیع المشی والشیخ الکبیر العاجز والاعمٰی عند أبی حنیفۃ رحمہ اﷲ تعالیٰ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 479 Apr 02, 2020
Waba, ya, Teiz, Taiz, Barish, ki, ke, soorat, surat, mein, main, moazzan, muazzan, namaz, kahan, parhay, parhe, padhe, Where should the muezzin pray in case of an epidemic or heavy rain?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.