عنوان:
نفع کی تقسیم کا طریقہ کار(399-No)
سوال:
دو آ دمی مل کر ایک دکان کرتے ہیں، ایک کے پیسے اور دوسرا کام کرتا ہے، نفع اور نقصان میں دونوں 50٪ کے شریک ہیں۔
دکان کی نوعیت ایسی ہے کہ روزانہ کا حساب کوشش کے باوجود پورا نہیں ہو پاتا، کوئی نہ کوئی چیز رہ جاتی ہے، لہذا مہینے کا حساب کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
براہ مہربانی اس کا کوئی آسان حل بتائیں کہ رقم کی تقسیم کس طریقہ سے کریں؟
جواب: اگر حتمی حساب کرنا ابھی مشکل ہے، تو فی الحال اندازے سے تقسیم کرلیں اور بعد میں جب آپس میں کاروبار ختم کریں تو سارا حساب لگالیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
مختصر القدوری: (113/1، ط: دار الکتب العلمیۃ)
المضاربة: عقد على الشركة بمال من أحد الشريكين وعمل من الآخر ولا تصح المضاربة إلا بالمال الذي بيننا أن الشركة تصح به ومن شرطها: أن يكون الربح بينهما مشاعا لا يستحق أحدهما منه دراهم مسماة
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Nafay ki Taqseem ka Tareeqa e kaar, Takseem, Taksim, Taqseem e kar, Nafa, Nafa Taqseem kaisay karein,
Procedure of distributing profit, Distribution of Profit, Profit distribution, How do you distribute profit, Distributing the Profit