عنوان: موجودہ حالت (کرونا وائرس) کی وجہ سے نماز کہاں پڑھی جائے؟ (3999-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! موجودہ حالات میں عام لوگوں کو مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کرنا ممنوع ہے، تو ایسی صورت میں گھر میں جمعہ کی نماز با جماعت ادا کی جا سکتی ہے، جب کہ گھر میں بالغ مردوں کی تعداد دس ہو؟

جواب: واضح رہے کہ موجودہ وبا (کرونا وائرس) کی وجہ سے حکومت نے محدود افراد سے زیادہ لوگوں کو جمعہ اور جماعت میں شرکت سے منع کیا ہے، اگر لوگ اس کی پابندی کریں تو بہتر ہے۔
جو حضرات اس پابندی کی وجہ سے جمعہ اور جماعت میں شریک نہیں ہوں گے، وہ شرعاً معذور ہیں، ایسے لوگ اپنی اپنی جگہوں پر حتی الامکان جماعت کے ساتھ، ورنہ انفرادی طور پر ظہر کی نماز ادا کریں، البتہ کچھ لوگ ظہر کے بجائے جمعہ کی نماز پڑھ لی تو ان کی نماز ادا ہوجائے گی اور دوبارہ ظہر پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (مطلب اطاعۃ الامام واجبۃ، 422/5، سعید)
امر السلطان انما ینفذ إذا وافق الشرع وإلا فلا یتبع ولا تجوز مخالفتہ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 340 Apr 09, 2020

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Eidain Prayers

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.