سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب ! مرد کےچہرے پر ڈاڑھی کے جو بال ہوتے ہیں، خط بنانے کے لیے ان بالوں کا نوچنا جائز ہے؟
سنا ہے حدیث میں ہے کہ بال کٹوانا تو جائز ہے، لیکن کھینچنا یا ادھیڑنا جائز نہیں، کیا یہ بات درست ہے؟
نیز خط کی شرعی حدود بھی بیان فرما دیں۔
جواب: واضح رہے کہ کانوں کے پاس جہاں سے جبڑے کی ہڈی شروع ہوتی ہے، وہاں سے داڑھی کی ابتداء ہے، اور پورا جبڑا داڑھی میں شامل ہے، اس کے علاوہ رخسار پر موجود زائد بال داڑھی کا حصہ نہیں ہیں، ان زائد بالوں کا خط بنوانے کی گنجائش ہے، چاہے بلیڈ یا قینچی سے صاف کئے جائیں یا چمٹے کے ذریعے ہٹا دیے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن الترمذی: (رقم الحدیث: 2762، 94/5، ط: دار احیاء التراث العربی)
"أَنَّ النَّبِيَ صلی الله عليه وآله وسلم کَانَ يَأْخُذُ مِنْ لِحْيَتِهِ مِنْ عَرْضِهَا وَطُولِهَا.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی