سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب ! اگر نماز میں سورت پڑھتے ہوئے کوئی ایک آیت درمیان میں بھول جائیں، تو کیا نماز ہو جائے گی؟
جواب: صورت مسؤلہ میں قرأت کے دوران سورت کے درمیان سے ایک آیت بھول جانے کی صورت میں نماز فاسد نہیں ہوگی، بشرطیکہ اس آیت کو چھوڑنے کی صورت میں معنی فاسد نہ ہوتا ہو، اور اس چھوٹی ہوئی آیت کے بعد پڑھی جانے والی آیات کو ماقبل پڑھی جانے والی آیات کے ساتھ ملانے سے فرض قرأت پوری ہوجاتی ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (باب زلة القاري، 395/2، ط: زکریا)
ولو زاد کلمۃ أو نقص کلمۃ أو نقص حرفا لم تفسد ما لم یتغیر المعنی۔
الھندیة: (الفصل الخامس فی زلة القاري 80/1)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی