عنوان: آن لائن جماعت کا حکم(4265-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! عام حالات یا موجودہ حالات میں ٹیلی ویژن کے ذریعہ سعودیہ سے نشر ہونے والے چینل کے ساتھ خطبہ سننے اور جماعت کے ساتھ جمعہ کی نماز ادا کرنے سے نماز ادا ہو جائے گی؟

جواب: جواب سے پہلے ایک تمہید سمجھ لیں:
واضح رہے کہ دینی عبادات کی صحت کے لیے شرعا کچھ شرائط لازم ہوتی ہیں، جن کا لحاظ عبادات میں رکھنا ضروری ہوتا ہے، انہی عبادات میں سے ایک عبادت نماز باجماعت کی ہے، جس کے لیے کچھ شرائط مقرر ہیں، انہی شرائط میں سے چند بنیادی شرائط درج ذیل ہیں:
1: مقتدی کا مکان (نماز کے لیے کھڑے ہونے کی جگہ) امام کے مکان سے مختلف نہ ہو، بلکہ دونوں کا مکان متحد ہو۔
2: مقتدی اور امام ایک ہی وقت کی نماز پڑھ رہے ہوں۔
(3) امام کے کھڑے ہونے کی جگہ مقتدی کے کھڑے ہونے کی جگہ سے آگے ہو۔
(4)بعض ائمہ کے نزدیک مقتدی کی نماز کے صحیح ہونے کے لیے ضروری ہے کہ امام نے مقتدی کی نماز کی نیت بھی کی ہو۔

(5) نماز باجماعت کا طریقہ تواتر کے ساتھ یہ چلا آرہا ہے کہ نمازیوں کی صفیں ملی ہوئی ہوں، ان کی صفیں الگ تھلگ اور منتشر نہ ہوں۔
نیز صلاۃ خوف جس میں باقاعدہ ایک دوسرے کو دیکھنا ممکن ہوتا ہے، اس میں بھی دور سے دیکھ کر ایک ساتھ جماعت کرانے کی شرعا اجازت نہیں ہے، بلکہ مقتدیوں کو امام کے پاس باقاعدہ چل کر جانا پڑھتا ہے۔
مذکورہ بالا تمہید سمجھنے کے بعد اصل سوال کا جواب یہ ہے کہ جمعہ یا جماعت ایک مختلف جگہ سے آن لائن کروانے کی صورت میں چونکہ مذکورہ بالا شرائط کی رعایت نہیں ہوتی، لہذا ایک مختلف مقام سے آن لائن جمعہ یا جماعت کروانے کی شرعا بالکل گنجائش نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (550/1- 551، ط: دار الفکر)

بشروط عشرة: نية المؤتم الاقتداء، واتحاد مكانهما وصلاتهما، وصحة صلاة إمامه، وعدم محاذاة امرأة، وعدم تقدمه عليه بعقبه، وعلمه بانتقالاته وبحاله من إقامة وسفر، ومشاركته في الأركان، وكونه مثله أو دونه فيها، وفي الشرائط كما بسط في البحر، قيل وثبوتها ب - {واركعوا مع الراكعين} [البقرة: 43]- ومن حكمها نظام الألفة وتعلم الجاهل من العالم.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 806 May 02, 2020
online jamaat ka hukum, Ruling of the online jamat

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Eidain Prayers

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.