عنوان: صرف ایک فرد ہونے کی صورت میں جمعہ پڑھنے کا حکم(4297-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! کیا اکیلا شخص گھر میں جمعہ کی نماز پڑھ سکتا ہے؟
اگر پڑھ سکتا ہے، تو رہنمائی فرمائیں کہ نماز کس طریقے سے پڑھی جائے گی؟

جواب: نماز جمعہ کی دیگر شرائط میں سے ایک شرط یہ ہے کہ اس میں امام کے علاوہ کم از کم تین بالغ مرد ہوں، لہذا جہاں صرف ایک فرد ہو، وہاں جمعہ کی نماز نہیں ہوگی، بلکہ ظہر کی نماز پڑھی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القران الکریم: (الجمعة، الایة: 9)
یا اَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اِذَا نُوْدِیَ لِلصَّلَاۃِ مِنْ یَوْمِ الْجُمُعَۃِ فَاسْعَوْا اِلٰی ذِکْرِ اللّٰہِ وَذَرُوْا الْبَیْع....الخ

الدر المختار: (باب الجعمة، 545/1، ط: نعمانیة)
والسادسں: الجماعۃ؛ واقلہا ثلاثۃ رجال سوی الامام بالنص لانہ لابد من الذاکر وھو الخطیب وثلاثۃ سواء بنص فاسعوا الی ذکراللہ الخ۔

الھندیة: (144/1)
حتی لا تجب الجمعۃ علی العبید والنسوان۔

البحر الرائق: (264/2)
وشرط وجوبہا الإقامۃ والذکورۃ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 530 May 05, 2020
sirf aik fard hone ki sorat me / mein jumma parhne ka hukum / hukm, Ruling on reciting Jumma / Friday prayer only if there is only one person

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Eidain Prayers

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.