سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب ! تھوڑی پر اگر ایک مشت یا اس سے زیادہ ڈاڑھی کے بال ہوں، لیکن جبڑے پر موجود ڈاڑھی کے بال ایک مشت سے کم ہوں، تو کیا ایسی صورت میں تھوڑی پر جو ایک مشت ڈاڑھی کے بال ہیں، ان کو کٹوانا جائز ہو گا؟
جواب: واضح رہے کہ ٹھوڑی پر موجود ڈاڑھی کے بالوں کو ایک مشت سے کم کرنا کسی بھی صورت میں جائز نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (418/2، ط: سعید)
بہٰذا وفق في الفتح بین ما مر، وبین ما في الصحیحین عن ابن عمر عنہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: أحفوا الشوارب وأعفوا اللحیۃ، قال: لأنہ صح عن ابن عمر راوي ہٰذا الحدیث أنہ کان یأخذ الفاضل عن القبضۃ۔
الدر المختار: (کتاب الحظر و الاباحة، 407/6، ط: سعید)
والسنۃ فیہاالقبضۃ (إلی قولہ) ولذا یحرم علی الرجل قطع لحیتہ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی