سوال:
مفتی صاحب! امام صاحب عشاء کی نماز پڑھا رہے تھے، دوسری رکعت میں ایک آ یت پہ مقتدی نے لقمہ دیا، امام شک میں مبتلا ہو گیا کہ سجدہ سہو کرے یا نہ کرے، مگر امام نے سجدہ سہو کرلیا تو نماز مکمل ہوگئی؟
جواب: واضح رہے کہ اگر امام کو نماز کے دوران مقتدی کے لقمہ دینے سے یہ گمان ہو کہ سجدہ سہو واجب ہوگیا ہے، حالانکہ سجدہ سہو واجب نہ ہوا ہو، پھر بھی امام سجدہ سہو کرلے، تو اس سے نماز فاسد نہیں ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (403/1)
لوظن الامام السہو فسجد لہ فتابعہ فبان ان لاسہو فالاشبہ الفساد لاقتداۂ فی موضع الانفراد (درمختار) (قولہ فالاشبہ الفساد) وفی الفیض وقیل لاتفسد وبہ یفتی وفی البحر عن الظہیریہ قال الفقیہ ابواللیث فی زماننا لاتفسد لان الجہل فی القراء غالب
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی