عنوان: گھر میں سمت قبلہ متعین کرنے کا طریقہ(4393-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! میں جب چیک کرتی ہوں تو قبلہ تھوڑا سا ٹیڑھا آتا ہے، جب کہ میرے گھر سے ایک دو گلی کے بعد ایک مسجد ہے جہاں لوگ ایک دم سیدھی سمت میں نماز پڑھتے ہیں، براہ کرم رہنمائی فرمائیں کہ میں کس کی پیروی کروں؟

جواب: گھر میں قبلہ کی سمت متعین کرنے کے لیے قریب کی مساجد کے قبلہ کی سمت کو معیار بنا سکتے ہیں، لیکن اگر قریب میں مسجد نہ ہو، تو بازار میں جو قبلہ نما "compass" دستیاب ہیں، ان میں سے جس کا نتیجہ بالکل درست آتا ہے، اس سے بھی سمت قبلہ کی تعیین میں مدد لی جا سکتی ہے، اسی طرح آج کل موبائلوں میں بھی سمت قبلہ کی باقاعدہ "Apps" موجود ہیں جو عام طور پر درست نتیجہ دیتی ہیں، ان سے بھی مدد لی جا سکتی ہے۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 594 May 15, 2020
ghar / home me simt e qibla / direction of qibla mutaayan / mutaaian karne / karnay ka tareeqa / tariqa, How to determine the direction of qiblah in the house / home

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.