عنوان: چار رکعت سنت غیر مؤکدہ اور نفل میں تشھد کے بعد درود پڑھنے کا حکم(4462-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! اِس سال اعتکاف میں پتہ چلا کہ دوسری رکعت کے قعدہ میں التحیات کے بعد درود شریف بھی پڑھنی ہے اور دعا بھی، پھر تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہونا ہے اور کھڑے ہوتے ہی تیسری رکعت میں پہلے ثناء پڑھنی ہے اس کے بعد تیسرا کلمہ اور پھر باقی نماز پوری کرنی ہے، رہنمائی فرمائیں کہ کیا ایسا کرنا ہے یا جس انداز سے ہمیشہ صلوة التسبیح پڑھی (یعنی التحیات کے بعد درود شریف اور دعا پڑھے بغیر تیسری رکعت کے لیے کھڑے ہو گئے اور تیسری رکعت میں ثناء بھی نہیں پڑھی) اور جس طرح آپ نے بھی جواب دیا، اس طرح نماز پڑھنی ہے؟
اس کے ساتھ اعتکاف میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صرف صلوة التسبیح کا یہ طریقہ نہیں بلکہ غیر موکدہ سنتیں بھی اسی طرح پڑھنی ہے، تو کیا یہ بات درست ہے؟

جواب: سنت غیر مؤکدہ اور نوافل میں ہر دو رکعت کی حیثیت مستقل نماز کی ہے، اس لیے افضل یہ ہے کہ ہر قعدہ میں تشہد کے ساتھ ساتھ درود بھی پڑھے، اور ہر قعدہ کے بعد اگلی رکعت میں ثناء اور تعوذ بھی پڑھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (474/1، ط: مصر)

ولا یصلی علی النبی صلی اﷲ علیہ وسلم فی القعدۃ الأولیٰ فی الأربع قبل الظہر والجمعۃ وبعد ہا ولا یستفتح اِذا قام اِلی الثالثۃ منہا وفی البواقی من ذوات الاربع یصلی علی النبی صلی اﷲ علیہ وسلم ویستفتح ویتعوّذ وقیل لا یأتی فی الکلّ ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1930 Jun 06, 2020
chaar rakat sunnat ghair muakkadah / muakkidah or nafil mai tashahhud kay baad durood parhne ka hukum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.