عنوان: ساڑھی پہننے والی خواتین کا بیٹھ کر نماز پڑھنا(4555-No)

سوال: ہمارے علاقے میں اکثر خواتین ساڑھی پہنتی ہیں اور ان میں سے اکثر خواتین بیٹھ کر نماز پڑھتی ہیں، حالانکہ ان کو کوئی بیماری یا معذوری نہیں ہے، کیا ان کا یہ عمل درست ہے؟

جواب: فرض نماز بغیر کسی عذر کے بیٹھ کر پڑھنےسے ادا نہیں ہوتی ، کیونکہ قیام نماز کے ارکان میں سے ہے اور اصول یہ ہے کہ نماز کا کوئی رکن فوت ہو جائے تو نماز نہیں ہوتی، لہذا جو خواتین فرض نماز بغیر کسی عذر کے بیٹھ کر پڑھتی ہیں، ان کی نماز نہیں ہوتی، البتہ نفل نماز بغیر عذر کےبھی بیٹھ کر پڑھنے کی اجازت ہے، لیکن بیٹھ کر نماز پڑھنے کی صورت میں کھڑے ہوکر نماز پڑھنے کے مقابلے میں ثواب آدھا ملے گا۔
واضح رہے کہ عورت کے لیے نماز میں چہرے، دونوں ہتھیلیوں اور دونوں قدموں کے علاوہ پورا بدن ڈھانپنا ضروری ہے، ورنہ اس کی نماز نہیں ہوگی، لہذا اگر ساڑھی اس طرح پہنی جائے کہ اس سے پورا جسم چھپ جائے تو ساڑھی پہن کر نماز پڑھنا درست ہوگا، ورنہ نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیۃ: (الباب الثالث في شروط الصلوۃ، 58/1، ط: زکریا)
وبدن الحرۃ عورۃ إلاوجہہا، وکفیہا، وقدمیہا۔

البحر الرائق: (292/1)
القیام في الصلاۃ بإجماع المفسرین وہو فرض في الصلاۃ للقادر علیہ في الفرض۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 883 Jun 17, 2020
sarhi pehennay wali khwateen ka beth kar namaz parhna, Women wearing sarees / sarhi performing pray by sitting

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.