سوال:
مفتی صاحب! نماز کے دوران ذہن میں مختلف قسم کے دنیاوی خیالات آتے رہتے ہیں، جس سے نماز کا خشوع ختم ہو جاتا ہے، ان سے بچنے کی کوئی صورت ہو تو ضرور بتائیں؟
جواب: نماز میں مختلف قسم کے دنیاوی خیالات آنے سے بچنے کی تدبیر یہ ہے کہ نمازی دورانِ نماز قیام، رکوع اور سجدے میں جو پڑھا جاتا ہے، اس کے الفاظ اور معانی پر توجہ دے اور یہ تصور کرے کہ میں اللہ رب العزت کی بارگاہ میں حاضر ہوا ہوں، اور اللہ جل شانہ مجھ سے اس نماز کے بارے میں باز پرس کریں گے، ان شاء اللہ اس طرح توجہ کے ساتھ نماز پڑھنے سے دنیاوی خیالات نہیں آئیں گے اور توجہ منتشر نہیں ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
صحیح مسلم: (رقم الحدیث: 8، 28/1، ط: بیت الافکار)
أن تعبد اللہ کأنک تراہ، فإن لم تکن تراہ فإنہ یراک۔
صحیح البخاری: (باب سؤال جبریل النبي صلی اللہ علیہ وسلم عن الإیمان و الإحسان و علم الساعۃ، رقم الحدیث: 50)
مرقاۃ المفاتیح: (کتاب الایمان، 53/1)
وھذا من جوامع الکلم فان العبد اذا قام بین یدی مولاہ لم یترک شیئا مما قدر علیہ من احسان العمل ولا یلتفت الی ماسواہ۔۔۔۔۔۔۔۔ولذا قال فان لم تکن تراہ ای تعاملہ معاملۃ من تراہ فانہ یراک ای فعامل معاملۃ من یراک او فاحسن فی عملک فانہ یراک۔۔۔۔۔۔۔الخ
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی