سوال:
مفتی صاحب! اگر کوئی شخص نماز میں تلاوت سے فارغ ہو کر رکوع میں جاتے ہوئے تکبیر "اللہ اکبر" کہنا بھول جائے، تو اس کی نماز ہو جائے گی یا سجدہ سہو کرنا ضروری ہے؟
جواب: واضح رہے کہ نماز میں صرف تکبیر تحریمہ کہنا فرض ہے، اس کے علاوہ باقی تمام تکبیرات کہنا سنت ہیں، لہذا اگر کوئی رکوع میں جاتے ہوئے تکبیر کہنا بھول جائے، تو نماز بغیر سجدہ سہو کے درست ہو جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
غنیة المستملي: (ص: 256)
وھی ای الفرائض الست المتفق علیھا تکبیرۃ الافتتاح۔
الدر المختار: (476/1)
وسننہا.... تکبیر الرکوع والرفع منہ بحیث یستوی قائماً والتسبیح فیہ ثلاثاً.
و فیہ ایضاً: (باب شروط الصلاۃ، 474/1)
ترک السنۃ لا یوجب فسادا ولا سھوا۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی