سوال:
مفتی صاحب! آپ سے سوال یہ کرنا تھا کہ عورت ماہواری کے دِنوں میں نماز نہیں پڑھ سکتی، تو نماز کے وقت عورت کیا کرے؟ ایک جاننے والی نے بتایا کہ ان دنوں میں بھی نماز کے وقت نماز پڑھ لیا کرو، کیا یہ بات درست ہے؟ میں اس بارے میں کافی الجھن کا شکار ہوں۔
جواب: واضح رہے کہ عورتوں کو "مخصوص ایام" میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہے، اس لئے نماز پڑھنے کا مسئلہ بالکل درست نہیں ہے، البتہ ان دنوں میں عورتوں کے لئے بہتر یہ ہے کہ نماز کے وقت وضو کر کے مصلے پر بیٹھ کر کچھ ذکر اور تسبیحات کرلیا کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیۃ: (الفصل الرابع في أحکام الحیض و النفاس و الاستحاضۃ، 38/1)
یستحب للحائض إذا دخل وقت الصلاۃ أن تتوضأ وتجلس عند مسجد بیتھا تسبح و تھلل قدر ما یمکن أداء الصلاۃ لو کانت طاہرۃ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی