resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: محرم میں گھر میں آئی ہوئی حلیم، شربت اور دیگر کھانوں کا حکم(46-No)

سوال: محترم مفتی صاحب ! محرم کے دنوں میں شربت، حلیم اور دیگر کھانے رشتہ دار پڑوسی گھر میں دیکر چلے جاتے ہیں، شریعت ان کھانوں سے متعلق کیا حکم دیتی ہے؟

جواب: محرم الحرام کے خاص دنوں میں کھانا تقسیم کرنے کو لازم سمجھنا اور اس کا التزام کرنا اور اس کو دین کا جزو بنانا بدعت ہے، اس بدعت اور التزام کو ختم کرنے کے لئے ایسا کھانا قبول نہیں کرنا چاہیے، البتہ اگر اس دن کہیں سے کھانا آ گیا اور اس کو کھا لیا تو انشاء اللہ گناہ نہ ہوگا، البتہ یہ بات ذہن نشین رہے، اگر یہ کھانا کسی غیر اللہ کے نام پر یا غیر اللہ کے تقرب حاصل کرنے کے لئے دیا گیا ہو تو اس صورت میں کسی مسلمان کیلئے یہ کھانا حلال نہیں ہے، اب چونکہ یہ پتہ لگانا مشکل ہے کہ کس نے کس نیت سے دیا ہے، کیوں کہ عوام میں جھالت عام ہے اور صحیح عقائد کے علم کا فقدان ہے، اس لیے ایسے کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (البقرۃ، الآیۃ: 173)
إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةَ وَالدَّمَ وَلَحْمَ الْخِنزِيْرِ وَمَا أُهِلَّ بِهِ لِغَيْرِ اللهِ فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغٍ وَّلَا عَادٍ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ۔۔۔۔الخ

التفسیر الکبیر: (23/3، ط: دار الفکر)
والحجۃ فیہ انھم اذا ذبحوا علی اسم المسیح فقد اھلو بہ لغیر اللہ فواجب ان یحرم وروی عن علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ قال اذا سمعتم الیھود والنصاری یھلون لغیر اللہ فلا تاکلوا اھ۔

الدر المختار مع رد المحتار: (418/2، ط: دار الفکر)
وحديث التوسعة على العيال يوم عاشوراء صحیح
قال فی النھر: وتعقبہ ابن العز بانہ لم یصح عنہ ﷺفی یوم عاشوراء غیر صومہ وانما الروافض لما ابتدعوا اقامۃ الماتم واظھار الحزن یوم عاشوراء لکون الحسین قتل فیہ ابتدع جھل اھل السنۃ اظھار السرور و اتخاذ الحبوب والاطعمۃ والاکتحال اھ۔

و فیه ایضاً: (439/2، ط: دار الفکر)
واعلم أن النذر الذي يقع للأموات من أكثر العوام وما يؤخذ من الدراهم والشمع والزيت ونحوها إلى ضرائح الأولياء الكرام تقربا إليهم فهو بالإجماع باطل وحرام ما لم يقصدوا صرفها لفقراء الأنام وقد ابتلي الناس بذلك،
ولا سيما في هذه الأعصار وقد بسطه العلامة قاسم في شرح درر البحار، ولقد قال الإمام محمد: لو كانت العوام عبيدي لأعتقتهم وأسقطت ولائي وذلك لأنهم لا يهتدون فالكل بهم يتغيرون.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Mehram mein ghar mein aayi hui Haleem , sharbat aur deegar khaano ka hukum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Halaal & Haram In Eatables