resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: سونے کا سونے کے ساتھ تبادلہ کرنے کا حکم

(46219-No)

سوال: حال ہی میں مجھے بتایا گیا ہے کہ سونے کو سونے کے بدلے، اگرچہ مقدار اور وزن برابر ہی کیوں نہ ہو، کسی کے ساتھ تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ اس بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟

جواب: واضح رہے کہ سونے کا سونے کے ساتھ تبادلہ کرنا جائز ہے، بشرطیکہ دونوں طرف سے برابری اور مجلسِ عقد میں قبضہ پایا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*الدلائل:*

*مختصر القدوري: (ص: 90، ط: دار الكتب العلمية)*
فإن باع فضة بفضة أو ذهبا بذهب لم يجز إلا مثلا بمثل وإن اختلفا في الجودة والصياغة ولا بد من قبض العوضين قبل الافترق.

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Business & Financial