عنوان: قرآن کریم حفظ کر کے بھول جانا (4626-No)

سوال: مفتی صاحب! بچپن میں میرے والدین نے مجھے قرآن مجید حفظ کروا دیا تھا، مگر پابندی کے ساتھ نہ پڑھنے کی وجہ سے میں اب قرآن مجید بھول چکا ہوں، میں نے سنا ہے کہ قرآن کریم پڑھ کر بھلا دینا بہت بڑا گناہ ہے، کیا یہ بات صحیح ہے؟ اور اگر یہ صحیح ہے تو اس سے بچنے کا کفارہ کیا ہے؟

جواب: واضح رہے کہ قرآن شریف حفظ کرنے کے بعد بھول جانا بہت بڑا گناہ ہے، احادیث میں اس کے بارے میں سخت وعید آئی ہے،
رسول اللہ ﷺ کا ارشادگرامی ہے:
عرضت علی ذنوب امتی فلم ار فیھا ذنبا اعظم من سورۃ او ایۃ من القراٰن اوتیھا رجل ثم نسیھا۔(سنن ابی داؤد)
ترجمہ:
مجھ پر میری امت کے گناہ پیش کیے گئے، سو میں نے ان میں کوئی گناہ اس سے بڑھ کر نہیں دیکھا کہ کسی شخص کو قرآن کی کوئی سورت یا آیت عطا کی گئی ہو، پھر اس نے اس کو بھلا دیا ہو”۔
پس قرآن کریم کو بھلا دینے کا تدارک یہی ہے کہ ہمت کرکے از سرنو دوبارہ یاد کرے، اور باقاعدگی سے پڑھتا رہے، تو ان شاءاللہ قرآن مجید بھولنے کا وبال نہیں ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن أبي داؤد: (باب فی کنس المسجد، رقم الحدیث: 461)
عن أنس بن مالک رضي اللّٰہ عنہ قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: عرضت علی أجور أمتي حتی القذأۃ یخرجہا الرجل من المسجد وعرضت علی ذنوب أمتي فلم أر ذنباً أعظم من سورۃ من القرآن أو آیۃ أوتیہا رجل ثم نسیہا۔

سنن الترمذی: (أبواب فضائل القرآن، رقم الحدیث: 2916)

فیض القدیر: (400/4)

الھندیۃ: (کتاب الکراھیة، 317/5)
إذا حفظ الإنسان القرآن ثم نسیہ فإنہ یأثم ، وتفسیر النسیان أن لا یمکنہ القراء ۃ من المصحف ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2171 Jun 25, 2020
quraan kareem hifz kar k bhool jana, Forgetting the Holy Quran after Memorizing it

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Prohibited & Lawful Things

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.