سوال:
مفتی صاحب! اگر کوئی شخص تصویر کی دکان چلاتا ہو، جہاں پر نیم عریاں تصاویر دیواروں پر لگائی ہوئی ہوں، اور اسی میں اس نے قرآنی آیات برکت کی نیت سے آویزاں کی ہوئی ہوں، تو شریعت کی رو سے اس کا کیا حکم ہے؟
جواب: واضح رہے کہ کسی بھی ناجائز کاروبار میں برکت کی نیت سے قرآنی آیات آویزاں کرنا بلاشبہ قرآن کریم کی بےحرمتی ہے، مسلمان ہونے کی شان کا تقاضہ تو یہ ہے کہ ایسے ناجائز کاروبار کو فورا چھوڑ کر کسی جائز کاروبار میں اپنا سرمایہ لگا کر اللّٰہ تعالیٰ سے برکت کی دعا کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیۃ: (کتاب الکراھیة، 316/5)
لا یقرأ جہراً عند المشتغلین بالأعمال ومن حرمۃ القرآن أن لا یقرأ في الأسواق وفي موضع اللغو۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی