سوال:
میں ایک کارخانے میں کام کرتا ہوں، اور اسی میں ظہر کا وقت ہوجاتا ہے، میں کام کی وجہ سے ظہر کی سنتیں چھوڑ دیتا ہوں، اور صرف فرض پڑھ کر کارخانہ واپس آجاتا ہوں، کیا ایسا کرنا درست ہے؟
جواب: واضح رہے کہ ظہر کی فرض نماز سے پہلے چار رکعت اور فرض کے بعد دو رکعت پڑھنا سنت مؤکدہ ہے، اور سنن مؤکدہ کو چھوڑنا جائز نہیں ہے، لہٰذا کارخانہ میں کام کرنے کی وجہ سے سنن مؤکدہ چھوڑنا شرعاً درست نہیں ہے، البتہ نفل نہ پڑھے، تو کوئی حرج نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (12/2، ط: دار الفکر)
السنة المؤكدة قريبة من الواجب في لحوق الإثم كما في البحر، ويستوجب تاركها التضليل واللوم كما في التحرير: أي على سبيل الإصرار بلا عذر۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی