عنوان: عیدالفطر کے موقع پر عیدی دینے کا حکم (4682-No)

سوال: عیدالفطر کے موقع پر بڑے حضرات بچوں کو، فیکٹری والے ملازمین کو، مالک نوکروں کو کچھ رقم عیدی کے طور پر دیتے ہیں، اور یہ رسم سی بن گئی ہے، عیدی نہ دی جائے، تو لوگ برا مناتے ہیں، پوچھنا یہ ہے کہ بڑوں کا اپنے ماتحتوں کو عید الفطر کے موقع پر بھی عیدی دینا جائز ہے، بدعت تو نہیں ہے؟

جواب: واضح رہے کہ عید الفطر کے دن چونکہ عیدی خوشی کے اظہار کے لیے تحفہ کے طور پر دی جاتی ہے، اس لیے عید الفطر کے موقع پر بڑے حضرات کا بچوں کو، فیکٹری والوں کا ملازمین کو، اور مالکان کا نوکروں کو عیدی دینا شرعاً جائز ہے، البتہ کسی سے اس کی خوشی اور رضامندی کے بغیر زبردستی عیدی لینا، یا کسی کو اس نیت سے عیدی دینا کہ اس سے بدلے میں دوگنی عیدی وصول کرے گا، یہ دونوں صورتیں شرعاً جائز نہیں ہیں، اور اگر اسلامی عبادت یا سنت سمجھ کر نہ کرے، تو بدعت کے زمرے میں بھی نہیں آئے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیۃ: (374/4، ط: دار الفکر)

(الباب الأول في تفسير الهبة وركنها وشرائطها وأنواعها وحكمها وفيما يكون هبة من الألفاظ وما يقوم مقامها وما لا يكون) أما تفسيرها شرعا فهي تمليك عين بلا عوض، كذا في الكنز.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1217 Jun 29, 2020
eid ul fitar kay moqay par eidi daine ka hukum, Ruling on giving Eidi on the occasion of Eid-ul-Fitar / eid ul fitar

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Eidain Prayers

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.