سوال:
ہمارے محلہ کے میدان میں عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کی نماز ہوتی ہے، نماز امام صاحب پڑھاتے ہیں، لیکن خطبہ ان کا بیٹا دیتا ہے، ایک شخص خطبہ دے، اور دوسرا نماز پڑھائے، کیا اس طرح کرنے سے عیدین کی نماز ادا ہوجائے گی؟
جواب: واضح رہے کہ عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی نماز میں امام اور خطیب کا ایک ہونا شرعاً ضروری نہیں ہے، اگر ایک شخص نماز پڑھائے، اور دوسرا شخص عیدین کا خطبہ پڑھے، تو اس طرح کرنے سے عیدین کی نماز ادا ہوجائے گی، البتہ بہتر یہ ہے کہ جو شخص عیدین کی نماز پڑھائے، وہی شخص عیدین کا خطبہ بھی پڑھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح: (ص: 508، ط: دار الکتب العلمیة)
وفي القنية واتحاد الخطيب والإمام ليس بشرط على المختار نهر وفي الذخيرة لو خطب صبي عاقل وصلى بالغ جاز لكن الأولى الاتحاد كما في شرح الآثار.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی