عنوان: شبِ زفاف میں دولہا دلہن کا دو رکعت نماز ادا کرنا (4700-No)

سوال: لوگوں میں آج کل یہ رسم ہے کہ دولہا شبِ زفاف میں دو رکعت نماز ادا کرتا ہے، تو کیا شبِ زفاف میں دولہا کا دو رکعت نماز ادا کرنا درست ہے؟

جواب: حدیث میں آتا ہے کہ ایک شخص عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہا کہ میں نے ایک کنواری لڑکی سے نکاح کیا ہے، مجھے ڈر ہے کہ کہیں وہ مجھے ناپسند نہ کرنے لگے تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ’’الفت اللہ کی طرف سے ہوتی ہے اور بغض شیطان کی جانب سے ہوتا ہے، تاکہ جو چیز اللہ تعالی نے تیرے لئے حلال کی ہے، وہ تجھے ناپسند ہونے لگ جائے، جب تو (شبِ زفاف میں بیوی کے پاس) داخل ہو تو اس کو حکم کر کہ وہ تیرے پیچھے دورکعت نماز پڑھے۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ شبِ زفاف میں دولہا اور دلہن کا ازدواجی تعلق قائم کرنے سے پہلے دو رکعت نفل نماز پڑھنا مستحب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مجمع الزوائد: (باب ما يفعل إذا دخل بأهله، 536/4، ط: دار الفکر)

"وعن أبي وائل قال : جاء رجل من بجيلة إلى عبد الله - يعني ابن مسعود - فقال : إني تزوجت جاريةً بكراً وإني خشيت أن تفركني، فقال عبد الله: ألا إن الإلف من الله، وإن الفرك من الشيطان؛ ليكره إليه ما أحل الله، فإذا دخلت عليها فمرهافلتصل خلفك ركعتين. قال الأعمش : فذكرته لإبراهيم [ فقال ]: قال عبد الله : وقل : اللهم بارك لي في أهلي وبارك لهم في، اللهم ارزقهم مني وارزقني منهم، اللهم اجمع بيننا ما جمعت إلى خير، وفرق بيننا إذا فرقت إلى الخير". رواه الطبراني ورجاله رجال الصحيح".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1886 Jun 30, 2020
shab e zufaf mai dolha ka do rakat namaz ada karna, The groom prays two rak'ats rakat on the night of the wedding

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.