عنوان: حضور اکرم ﷺ پر تہجد کی فرضیت (4706-No)

سوال: میں نے ایک صاحب کو کہتے ہوئے سنا کہ تہجد کی نماز حضور اکرم ﷺ پر فرض تھی، یہ بات کہاں تک درست ہے؟

جواب: ابتدائے اسلام میں تہجد کی نماز سب پر فرض تھی، پھر پنج وقتہ نمازوں کی فرضیت کے بعد تہجد کی نماز کی فرضیت امت سے ساقط ہوگئی تھی، لیکن حضور اکرم ﷺ کے حق میں تہجد کی فرضیت ساقط ہونے میں اختلاف ہے، علامہ قاضی ثناء اللہ پانی پتی اور امام قرطبی (رحمہما الله) فرماتے ہیں کہ حضور اکرم ﷺ کے حق میں بھی تہجد کی فرضیت ساقط ہوگئی تھی، لیکن اس کے باوجودحضور اکرم ﷺ سفر و حضر میں تہجد کی نماز پابندی سے پڑھا کرتے تھے۔ (ماخوذ از تفسیر معارف القرآن:591/5، ادارة المعارف)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (24/2- 25، ط: دار الفکر)

وقالت طائفة: كان فرضا عليه فلا تفيد مواظبته عليه السنية في حقنا لكن صريح ما في مسلم وغيره عن عائشة أنه كان فريضة ثم نسخ، هذا خلاصة ما ذكره " ومفاده اعتماد السنية في حقنا لأنه - صلى الله عليه وسلم - واظب عليه بعد نسخ الفرضية، ولذا قال في الحلية: والأشبه أنه سنة۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1532 Jun 30, 2020
huzoor s.a.w ke / kay zimma / zimmey zimmay tahajjud ki farziat, Obligation of Tahajjud for the Holy Prophet

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.